۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
آیت الله طباطبایی نژاد امام جمعه اصفهان

حوزہ / ایران کے شہر اصفہان کے امام جمعہ نے کہا: بزرگ علماء شب قدر میں امام زمانہ (عجل) کے لئے دعا، صدقہ اور آنحضرت سے توسل کی تاکید کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا: ماہ رمضان توبہ کا مہینہ ہے اور اس کا دل شب قدر ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اصفہان میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید یوسف طباطبائی نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امیر المومنین علیہ السلام کی مظلومانہ شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا: شب قدر سال کی اہم ترین راتوں میں سے ہے۔ اس کا مصداق معین کرنے میں شیعہ اور اہل سنت علماء میں اختلاف ہے۔

انہوں نے مزید کہا: بعض علماء کرام ماہ رمضان کی پہلی اور بعض ماہ رمضان کی آخری تاریخ کو شبِ قدر قرار دیتے ہیں لیکن علماء کا اس میں تواتر ہے کہ شب قدر رمضان کی اکیسویں اور تئیسویں رات میں سے ایک ہے۔

آیت اللہ سید یوسف طباطبائی نے کہا: شیعہ علماء ماہ رمضان کی 19ویں، 21ویں اور 23ویں میرا تو میں سے ایک کو شب قدر قرار دیتے ہیں البتہ ماہ رمضان المبارک کی تئیسویں رات کی روایات کے مطابق سب سے زیادہ اہمیت ہے۔ مثلا روایت میں آیا ہے کہ حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا ماہ رمضان کی تئیسویں رات کو بچوں کو سونے نہیں دیا کرتی تھیں اور انہیں سحر تک بیدار رکھتی تھیں۔

شہر اصفہان کے امام جمعہ نے کہا: قرآن کریم نے صریحاً بیان کیا ہے کہ "شب قدر کی اہمیت ہزار مہینوں سے زیادہ ہے" یعنی جو عملِ صالح شب قدر میں انجام دیا جائے وہ عمل ہزارمہینوں سے بہتر ہے۔

انہوں نے کہا: شب قدر کی منزلت کو کوئی درک نہیں کر سکتا اور اس رات کی عظمت کی ایک اور دلیل یہ ہے کہ اس رات میں قران کریم قلبِ پیغمبر(ص) پر نازل ہوا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .